دھواں چھوڑ کر سموگ کا موجب بننے والی مزید3وہیکلز بند
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)سیکرٹری ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی ہمایوں راشد نے شاہرات پر دھواں چھوڑ کر سموگ کا موجب بننے والی مزید3 وہیکلز بند اور 21 کو فٹنس سرٹیفکیٹ کے لئے وکس اسٹیشن ریفرکرادیا۔
انہوں نے ٹریفک پولیس اورموٹر وہیکل ایگزامینر کے ہمراہ مختلف شاہرات پر وہیکلز کو چیک کیا اور فٹنس سرٹیفکیٹ کے بغیر وہیکل چلاکر سموگ کا موجب بننے والی گاڑیوں کے مالکان کو موقع پر86ہزار روپے جرمانہ کیا۔انہوں نے دوران چیکنگ 105وہیکلز کی انسپکشن کرکے 31کے چالان کئے اور اوور چارجنگ،روٹ پرمٹ نہ ہونے ،ایل پی جی گیس سلنڈرکی حامل، ایکسل لوڈمینجمنٹ کی خلاف ورزی پر بھی کارروائی کی۔