پاکستان مخالف سوچ کی حمایت نہیں کی جاسکتی:کائرہ
لالہ موسیٰ(نمائندہ دنیا)پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ لڑائی اور میں نہ مانوں کی رٹ کسی مسئلہ کا حل نہیں، برسوں کی لڑائی کے بعد بھی ہمیشہ بات چیت کے ذریعے ہی مسائل حل ہوتے ہیں۔۔۔
پاکستان مخالف اور آئین کو نہ ماننے والی سوچ کی حمایت نہیں کی جاسکتی۔ ریلوے کالونی میں منی جنگل وپارک کی افتتاحی تقریب کے بعداپنے قریبی ساتھی عرفان مہدی بدہوکالس کی رہائشگاہ پر گفتگوکرتے ہوئے ا نہوں نے کہاکہ آج پوری دنیا کو فضائی آلودگی کا سامنا ہے ،اس سے ملک وقوم کا نقصان ہورہاہے ، آلودگی پر قابو پانے کا واحد حل درخت ہیں لیکن ہم درخت لگانے سے دور ہوررہے ہیں،لالہ موسیٰ میں لاکھوں درخت اور آج کا ہزاروں درختوں کا منی جنگل لگانے پربانی گرین ریوولیوشن ویلفیئرفاؤنڈیشن لالہ موسیٰ جاوید حسین اور ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، اس موقع پر انہوں نے کہاکہ ملک کو ایک بار پھر دہشتگردی کا سامناہے ، ہمار ی فوج کے جوان روزانہ قربانیاں دے رہے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ جوشخص کہتاہے کہ پاکستان کے آئین کو نہیں مانتاہم ایسے شخص کے ساتھ کیسے چل سکتے ہیں ،پی ٹی آئی کے احتجاج سے ملک کو نقصان پہنچ رہاہے ، روڈ بندکرنا اچھا عمل نہیں لیکن حکومت کے پاس اس کے سواکوئی چارہ نہیں ہے ۔