کمشنر کا اجلاس ، ریونیو دفاتر کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ

کمشنر کا اجلاس ، ریونیو دفاتر کی بہتری کے اقدامات کا جائزہ

سرگودھا(سٹاف رپورٹر) کمشنر سرگودہا ڈویژن جہانزیب اعوان کی زیر صدارت اجلاس میں ریونیو دفاتر کی بہتری، ستھرا پنجاب اور شہر میں صفائی آپریشن پر پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

 اجلاس میں ایڈیشنل کمشنر کوارڈینیشن یاسر بھٹی ، ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ آصف اقبال ملک اور ڈائریکٹر ڈویلپمنٹ بلال حسن کے علاوہ سپروائزی و میونسپل آفسران نے شرکت کی۔ کمشنر نے کہا کہ تحصیل دفاتر ریونیو ادارے کا چہرہ ہیں جہاں شہریوں کا سب سے زیادہ واسطہ پڑتا ہے ۔ لیکن ہمارے ریونیو دفاتر ابھی بھی پرانی روش پر چل رہے ہیں۔ انہوں نے اے ڈی سی آر کو ہدایت کی کہ وہ ضلع بھر کے تحصیل و دیگر ریونیو دفاتر کی حالت زار کو بہتر بنائیں۔ صبح نو بجے دفاتر کے تالے کھلے ہونے چاہیں۔ سائلین کے بیٹھنے اور پینیکا مناسب انتظام ہونا چاہیے ۔ افسران دفاتر میں موجود ہونے چاہیے ، سائلین کے تمام کام میرٹ پر ہونے چاہئے ۔افسران کی غیر موجودگی میں متبادل دستیاب ہونا چاہیے تاکہ سائلین کو مایوس واپس نہ لوٹنا پڑے ۔ انہوں نے ریونیو دفاتر میں فرنٹ ڈیسک بنانے اور بااخلاق عملہ بیٹھانے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں