ڈپٹی کمشنر محمد اشرف کا تحصیل پبلک سکول منکیرہ کا دورہ
بھکر(ڈسٹرکٹ رپورٹر) تحصیل پبلک سکول منکیرہ کاتفصیلی دورہ کرکے سکول کے مختلف امور کا جائزہ لیا۔
سکول کے انتظامی امور اوراکیڈمک سسٹم کی بہتری کیلئے جاری کردہ گائیڈلائن پر حسب منشا عملدرآمد یقینی بنانے کے احکامات جاری کیے ۔انہوں نے اے سی منکیرہ کو ہدایت کی کہ تمام ترانتظامی معاملات کی نگرانی کرتے ہوئے سکول انتظامیہ کو ہر ممکن معاونت فراہم کی جائے تاکہ سکول کو معیاری درسگاہ بنانے کیلئے متعین کردہ ترجیحات کی تکمیل مربوط اندازمیں کی جاسکے ۔انہوں نے ضلعی انتظامیہ کی طرف سے بھرپور سرپرستی کی یقین دہانی کرائی۔اے ڈی سی ریونیو ظفر حسن نقوی،اے سی منکیرہ تابش محمود بٹ اور ڈی ڈی ڈویلپمنٹ حفیظ الرحمن اولکھ بھی ڈپٹی کمشنر کے ہمراہ تھے ۔