رانا زاہد توصیف کا جگہ جگہ راستوں کی بندش پر اظہار تشویش

رانا زاہد توصیف کا جگہ جگہ راستوں  کی بندش پر اظہار تشویش

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)سینئر سیاستدان رانا زاہد توصیف نے احتجاج کے باعث ملک میں پیدا ہونے والی صورتحال، جگہ جگہ راستوں کی بندش پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے۔

 کہ ملک کو بحرانی کیفیت، سیاسی عدم استحکام سے نکالنے کا واحد حل دو طرفہ مذاکرات ہیں۔ ملکی انڈسٹری پہلے ہی زبوں حالی کا شکار ہے ۔ بالخصوص پنجاب میں کنٹینر لگا کر راستوں کی بندش کے باعث ملوں میں خام مال کی عدم سپلائی اور لیبر نہ پہنچنے کے باعث صورتحال مزید سنگین تر ہو چکی ہے ۔ایکسپورٹ کے لیے کنٹینرز ملوں سے باہر نہیں نکل رہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں