چائے تاخیر سے لانے پر محنت کش پر دکاندار کا تشدد
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)چائے تاخیر سے لانے پر محنت کش کو دکاندار نے بدترین تشدد کانشانہ بنادیا۔
تھانہ پیپلزکالونی کے علاقے ڈی گرائونڈ کے قریب بلال شہزاد نامی شہری کا بھائی زبیر ملزم اظہر کی دکان پر چائے دینے گیا تو ملز م کی جانب سے مبینہ طور پر چائے تاخیر سے لانے پر گالیاں دینا شروع گردی گئیں۔ جسے گالیاں دینے سے منع کیا گیا تو ملزم اور اسکے ساتھیوں کی جانب سے محنت کش زبیر کو تشدد کانشانہ بناتے ہوئے زخمی کردیاگیا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے قانونی کارر وائی شروع کردی ہے ۔