کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر پیپر بورڈ یونٹ کا بوائلر سیل ، جر مانہ
فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ڈپٹی ڈائریکٹر تحفظ ماحول جوہر عباس رندھاوا نے پنجاب انوائرمنٹل پروٹیکشن(سموگ پریونشن اینڈ کنٹرول)رولز کی خلاف ورزی پر کھرڑیانوالہ جڑانوالہ روڈ پر پیپر بورڈ یونٹ کے بوائلر کو سیل اور مالک کو3 لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا۔
انہوں نے چک188 ر ب چک جھمرہ، سانگلہ روڈ ودیگر علاقوں میں اینٹوں کے بھٹوں کی بھی انسپکشن کی اور ان کے زگ زیگ ٹیکنالوجی پر منتقل ہونے کے عمل کو چیک کیا۔انہوں نے کہا کہ سموگ قوانین کی خلاف ورزی پر ایکشن کا سلسلہ مستقل بنیادوں پر جاری ہے ۔