چاروں اضلاع میں دکانوں کی فروخت، نیلامی کیلئے ہدایات

 چاروں اضلاع میں دکانوں کی فروخت، نیلامی کیلئے ہدایات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)کمشنر سلوت سعید کی زیر صدارت ڈویژنل آڈنٹیفکیشن/ریٹینشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا جس میں ڈویژن کے اضلاع میں صوبائی حکومت کی ملکیتی پراپرٹیز کی نیلامی کے امور کا جائزہ لیا گیا۔

جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اپنے اضلاع میں پراپرٹیز کی نیلامی کے حوالے سے پیشرفت سے آگاہ کیا۔کمشنر نے چاروں اضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کوصوبائی حکومت کی ملکیتی پراپرٹیز،دکانوں کی فروخت/نیلامی بذریعہ لیز کے امور کے حوالے سے ضروری ہدایات جاری کیں اور کہا کہ نئے تجویز کردہ رینٹ ریٹس پر عملدرآمد کرائیں۔انہوں نے کہا کہ باقی ماندہ دکانوں کی نیلامی ولیز کے عمل کو بلاتاخیر مکمل کریں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں