ڈاکوؤں نے فیکٹری سے لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی،مقدمہ درج

ڈاکوؤں نے فیکٹری سے لاکھوں  روپے نقدی لوٹ لی،مقدمہ درج

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)مسلح ڈاکوؤں نے فیکٹری کے دفتر میں گھس کر لاکھوں روپے نقدی لوٹ لی۔

تفصیلات کے مطابق تھانہ روشن والا کے علاقہ 243 ر۔ب میں راشد محمود فیکٹری ورکرز کے ہمراہ اپنے دفتر میں موجود تھا کہ اس دوران اچانک 7 مسلح ملزمان اندر گھس گئے اور تمام افراد کو اسلحہ کے زور پر یرغمال بنا کر سیف الماری کی تلاشی لی جہاں سے سوا چھ لاکھ روپے نقدی لوٹنے کے بعد ملزمان اسلحہ لہراتے ہوئے باآسانی فرار ہوگئے ، پولیس نے ڈکیتی کا مقدمہ درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کر دی ہے ۔

 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں