الائیڈ ہسپتال میں ایڈز سے آگاہی کیلئے واک کا انعقاد

الائیڈ ہسپتال میں ایڈز سے آگاہی کیلئے واک کا انعقاد

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام اور پاکستان سوسائٹی آف انٹرنل میڈیسن کے زیر اہتمام الائیڈ ہسپتال میں ایڈز سے آگاہی کے سلسلے میں واک کا انعقاد کیا گیا ۔۔۔

جس کی قیادت پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت، ڈاکٹر محمد عرفان، ڈاکٹر نازیہ اور ڈاکٹر اسفند یار نے کی واک کے شرکا نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ،جس پر ایڈز کے متعلق احتیاطی تدابیر درج تھیں۔ شرکاء نے کہا کہ اس وقت ایڈز کے مریضوں کی تعداد میں تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے ، جس کی سب سے بڑی وجہ انتقال خون، ایک ہی سرنج سے مختلف افراد کو انجیکشن لگانا اور غیر فطری جنسی تعلقات بنانا ہے ۔ پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر محمد عرفان نے کہا کہ اس وقت دنیا میں تقریبا سوا چار کروڑ افراد ایڈز کا شکار ہے اور گزشتہ سال تقریبا 6 لاکھ افراد ایڈز کی وجہ سے موت کے منہ میں جا چکے ہیں، پاکستان میں ایڈز کے مرض میں مبتلا افراد کی تعداد 2 لاکھ سے بڑھ چکی اور کچھ ایسے افراد بھی ہیں جنہیں اپنی بیماری کے بارے میں علم نہیں ،ضرورت اس امر کی ہے کہ ہم ہیپاٹائٹس بی اور سی کے ساتھ ایچ ائی وی وائرس کا ٹیسٹ بھی لازمی کروائیں۔ حکومت پنجاب سے گزارش ہے کہ وہ جنسی تجارت سے منسلک خواتین کے ایچ آئی وی وائرس کے ٹیسٹ فورا کروائے ، اس وقت نوجوانوں میں ایڈز بڑی تیزی سے پھیل رہا ہے ،ایڈز کی علامتیں بہت معمولی سی ہوتی ہیں جس میں بخار گلا خراب ہونا اور جسم پر داغ یا دانے نکل آناہے ۔ پروفیسر ڈاکٹر عامر شوکت نے کہا کہ ایڈز سے بچنے کے لیے ضروری ہے کہ جب بھی انجیکشن لگوانے کی ضرورت محسوس ہو تو نئی سرنج پر اصرار کرنا چاہیے ، ایڈز کا علاج ممکن ہے اس سلسلے میں پنجاب ایڈز کنٹرول پروگرام فیصل اباد کی انچارج ڈاکٹر نازیہ نے کہا کہ جس شخص کو بھی ایڈز کا مرض لاحق ہو یا اس میں ایچ ائی وی وائرس موجود ہو تو وہ فورا ایڈز کنٹرول سینٹر سے رابطہ کریں ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں