کمالیہ: تار ٹوٹ کر گرنے سے آتشزدگی،10ایکٹر کماد جل کر تباہ
کمالیہ( نمائندہ خصوصی ) کمالیہ کے گاؤں موضع کلیرا کلاں میں واپڈا کی نااہلی کی وجہ سے زمیندار راے شیراز کلیرا کی کھڑی فصل کماد میں مین لائن الیون کے وی ٹوٹ کر جاگری اور شارٹ سرکٹ کی وجہ سے دس ایکڑ کماد کی فصل جل کر تباہ ہو گئی۔
اس سے قبل ایک ماہ پہلے بھی یہی تار ٹوٹ کر گری جسکی شکا یت ایکسین واپڈا اور ایس ڈی او رورل کو مسلسل کی گئی کہ تار ناقص ہو چکے ہیں ان کو تبدیل کیا جائے لیکن محکمہ نے بالکل نوٹس نہیں لیا اور گزشتہ روز پھر اسی جگہ سے تار دوبارہ ٹوٹ گیا اور شارٹ سرکٹ کے باعث کماد میں آگ بھڑک اٹھی اور دس ایکڑ کماد جل کر تباہ ہو گیا ۔سینکڑوں کسانوں نے اپنی مدد آپ کے تحت آگ بجھائی اور فائر بریگیڈ بھی موقع پر پہنچی لیکن اس وقت تک کماد جل چکا تھا اور لاکھوں روپے کا نقصان ہو چکا تھا ،خوش قسمتی سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔کسانوں نے واپڈا کے خلاف شدید احتجاج ریکارڈ کروایاہے۔