جھنگ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت مختلف اجلاس، ہدایات جاری
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرجھنگ علی اکبر بھنڈر نے ضلع میں جاری ترقیاتی سکیموں پر جاری کام کے حوالے سے متعلقہ افسران سے میٹنگ کی جس میں متعلقہ محکموں کے افسران کو باقاعدگی سے سکیموں کے وزٹ کرنے کے احکامات جاری کئے گئے ۔
اجلاس میں متعلقہ محکموں کی جانب سے ممبران کو ضلع میں جاری اور نئی ترقیاتی سکیموں بارے تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے متعلقہ افسران کو جاری ترقیاتی سکیموں میں میٹریل کی کوالٹی چیک کرنے کے حوالہ سے بھی احکامات جاری کئے گئے ۔ سڑکوں کی بحالی کے جاری کام میں تیز رفتار اقدامات کرنے اور سڑکوں کے اطراف گڑھے بھرنے بارے محکمہ ہائی وے کو ہدایات جاری کی گئیں۔ علاوہ ازیں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے حوالہ سے اجلاس کی صدارت کی۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ روزمرہ استعمال کی اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں مصنوعی اضافہ ہرگز برداشت نہیں کیا جائے گا، ناجائز منافع خوروں اور ذخیرہ اندوزوں کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے ۔ ادھر ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پٹرول پمپس کے این او سیزکی منظوری کے حوالہ سے بھی اجلاس منعقد ہوا۔ اس موقع پر ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل خرم شہزاد بھٹی اور اسسٹنٹ کمشنر جھنگ بھی موجود تھے ۔اجلاس میں پیٹرول پمپس کے کیسز سنے گئے اور پیٹرول پمپس کے این او سیز کی منظوری دے دی گئی۔ ڈپٹی کمشنر نے پٹرول پمپس مالکان کو این او سی موقع پر دے دیئے ۔