شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار

شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی کے زیر اہتمام سیمینار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)شعبہ اردو گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد کے زیر اہتمام ایک روزہ بین الاقوامی سیمینار اردو شعر و ادب میں انسان سازی اور انسان شناسی کی روایت کا انعقاد ہوا۔

سیمینار کی صدارت وائس چانسلر گورنمنٹ کالج یونیورسٹی فیصل آباد پروفیسر ڈاکٹر روف اعظم نے کی۔ سیمینار کے مہمان خصوصی پروفیسر ڈاکٹر تقی عابدی تھے جو خصوصی طور پر کینیڈا سے تشریف لائے ۔ سیمینار میں پروفیسر ڈاکٹر خواجہ اکرام الدین نے جواہر لال نہرو یونیورسٹی نئی دہلی انڈیا سے آن لائن شرکت کی۔ دیگر مقررین میں پروفیسر ڈاکٹر راشد حمید پروفیسر ڈاکٹر ہمایوں عباس شمس، ڈاکٹر طارق ہاشمی اور ڈاکٹر صدف نقوی شامل تھیں۔ صدر شعبہ اردو ڈاکٹر رابعہ سرفراز نے کہا کہ اس قسم کے سیمینار اور کانفرنسز نوجوان نسل کی شخصیت سازی میں نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔سیمینار میں شعبہ اردو کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد نے شرکت کی ۔ سیمینار کے آخر میں شرکا میں شیلڈز اور اسناد تقسیم کی گئیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں