لالیاں:ڈسپوزل سٹیشن کی موٹریں خراب ، گلی ، محلے زیر آ ب
لالیاں (نمائندہ دنیا)ڈسپوزل سٹیشن کی موٹریں خراب ،نکاسی آب نہ ہونے سے گلی محلے زیر آب آ گئے ۔
میونسپل کمیٹی کے زیر انتظام ڈسپوزل سٹیشن پر نکاسی آب کے لیے لگائی گئی 4 میں سے 3 موٹریں عرصہ دراز سے بند پڑی ہیں اور دن میں چند گھنٹے ایک موٹر پر ہی اکتفا کیا جا رہا ہے ۔جو پورے شہر کے گندے پانی کے اخراج کیلئے ناکافی ہے ڈسپوزل سٹیشن میں موجود مشینری کی خرابی کی وجہ گندا پانی ریورس ہو کر گلی محلوں میں گشت کرتا دکھائی دیتا ہے اور شہریوں کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر لالیاں سے مطالبہ کیا کہ ڈسپوزل سٹیشن میں موجود تمام مشینری کو بحال کرایا جائے تاکہ شہریوں کو گندے پانی سے نجات مل سکے ۔