ا نسداد پولیومہم :ڈپٹی کمشنر کاجائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

ا نسداد پولیومہم :ڈپٹی کمشنر کاجائزہ کیلئے مختلف علاقوں کا دورہ

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر کیپٹن (ر)ندیم ناصر نے انسداد پولیومہم پر عملدرآمد کے جائزہ کیلئے اچانک مختلف علاقوں کا تفصیلی دورہ کیا۔

 اور پانچ سال تک کی عمر کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلانے کی تصدیق کی وہ مختلف علاقوں میں گئے اور گھروں میں موجود بچوں کی انگلیوں پر نشانات چیک کئے ۔ انہوں نے بھٹہ جات کا دورہ کرکے وہاں رہائش پذیر افراد سے پولیو ٹیموں کے آنے اور بچوں کو قطرے پلانے کے بارے میں تصدیق کی۔انہوں نے خانہ بدوشوں کے علاقوں میں جاکر مہم پر عملدرآمد کا جائزہ لیااور پولیو ٹیموں کا ریکارڈ بھی دیکھا۔انہوں نے واضح کیا کہ مہم کے سوفیصد اہداف کی تکمیل کے لئے سرگرم ہیں۔دریں اثنائڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کا ایوننگ اجلاس بھی منعقد ہوا جس میں بتایا گیا کہ ضلع میں انسداد پولیو کی جاری مہم کے دوران پانچ روز کے د وران 13 لاکھ72 ہزار بچوں کو حفاظتی قطرے پلائے جاچکے ہیں۔اس موقع پر ڈپٹی کمشنر نے پولیو ٹیموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں