چنیوٹ :کوالٹی کنٹرول بورڈ کا اجلاس، 10کیسز پر بحث
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل کی زیر صدارت ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈ چنیوٹ کا اجلاس منعقد ہوا۔
اجلاس میں سی او ہیلتھ ڈاکٹر شہزاد خلیل، سیکرٹری کنٹرول بورڈ شہزاد سلیم،تینوں تحصیلوں کے ڈرگ انسپکٹرز اورممبران ڈسٹرکٹ کوالٹی کنٹرول بورڈنے شرکت کی، اجلاس میں ضلع بھر کے 10کیسز پر بحث کی گئی، ڈپٹی کمشنر صفی اﷲ گوندل نے 3 کیس کو ڈرگ کورٹ بھجوانے ،6 کووارننگ جبکہ 1کیس کی دوبارہ رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا۔اجلاس میں میڈیکل سٹور مالکان کو سختی کیساتھ ہدایت کی گئی کہ وہ لائسنس کی شرائط کے مطابق کام کریں ورنہ انکے لائسنس منسوخ کر دیے جائیں گے ۔ ڈپٹی کمشنرصفی اﷲگوندل کا کہنا تھا کہ صحت کے معاملہ پر کوئی سمجھوتہ نہیں،غیر معیاری، جعلی ادویات بیچنے اور انسانی جانوں سے کھیلنے والے اتائی کسی رعائت کے مستحق نہیں، انکے خلاف کاروائیوں کومزید تیز کریں اور سخت کاروائی عمل میں لائیں، ڈپٹی کمشنر نے ڈرگ انسپکٹرز کو مزید محنت کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ ضلع بھر میں جعلی اور غیر معیاری ادویات بیچنے والوں پر کڑی نظر رکھیں اور انکے خلاف سخت سے سخت کارروائی کریں۔