کسانوں کو گنے کی ادائیگیاں 15دن کے اندر یقینی بنوائی جائیں:ڈی سی
فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈپٹی کمشنر ندیم ناصر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا جس میں کسانوں کوگنے کی ادائیگی15دن کے۔
اندر یقینی بنوانے کی ہدایت کر دی گئی۔انہوں نے کہا کہ ادائیگی زیرالتواء ہونے پرمتعلقہ شوگر مل کے جی ایم کو نوٹسز دیں اور پیمنٹ شیڈول90فیصد سے کم نہ ہو۔انہوں نے کہا کہ اسسٹنٹ کمشنرزہفتے میں تین بار میٹنگ کریں اوربینکوں سے پیمنٹ ہونے کی بھی تصدیق کی جائے ۔