سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے نکات سامنے آگئے

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے نکات سامنے آ گئے۔

سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے مطابق جو مدارس سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے نفاذ سے پہلے قائم ہوئے وہ چھ ماہ میں رجسٹریشن کروائیں، جو دینی مدارس اس بل کے بعد قائم ہوئے وہ ایک سال میں رجسٹریشن کروائیں۔

بل کے متن کے مطابق جن دینی مدارس کے ایک سے زیادہ کیمپس ہیں انہیں صرف ایک رجسٹریشن کی ضرورت ہے، ہر دینی مدرسہ اپنی سرگرمیوں کی سالانہ رپورٹ رجسٹرار کو جمع کروائے گا۔

سوسائٹیز رجسٹریشن ترمیمی بل کے مطابق ہر مدرسہ اپنے حسابات کا آڈٹ کروا کے آڈٹ رپورٹ رجسٹرار کے پاس جمع کروائے گا، کوئی بھی مدرسہ شدت پسندی، مذہبی منافرت پر مبنی مواد شائع کرے گا نہ پڑھائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں