گاڑیوں کی توڑ پھوڑ،سابق ایم پی اے کے بیٹے سمیت 2افراد کیخلاف مقدمہ

گاڑیوں کی توڑ پھوڑ،سابق ایم پی اے  کے بیٹے سمیت 2افراد کیخلاف مقدمہ

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)کلب ملازمین سے جھگڑا کرنے اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے کے ساتھ راستہ بلاک کرنے کے الزام میں۔

 سابق ایم پی اے کے بیٹے سمیت2افرادکے خلاف مقدمہ درج کرلیاگیا۔  تھانہ سول لائن کے علاقے چناب کلب چوک میں سابق ایم پی اے شکیل شاہد کے بیٹے حسین شاہد اور اسکے ساتھی حنظلہ کی جانب سے مبینہ طور پر کلب میں داخل ہونے کے تنازعہ پر جھگڑا شروع کردیاگیااور اس دوران راستہ بلا ک کرتے ہوئے دیگر شہریوں کیلئے مسائل پیدا کئے اور گاڑیوں کی توڑ پھوڑ کرنے سمیت دھمکیاں دی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرکے ملزمان کے خلاف کارروائی شروع کردی ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں