زیر تعمیر مکان سے سامان غائب
فیصل آباد(سٹی رپورٹر)زیر تعمیر مکان کے تالے توڑ کر واٹر پمپ، بجلی کی تاریں اور سینٹری سمیت دیگر سامان چوری کرلیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تھانہ رضا آباد کے علاقے نیو گرین گارڈن کے قریب فاروق نامی شہری کے زیر تعمیر مکان سے رات کی تاریکی میں ملزمان نے تالے توڑ کر واٹر پمپ، سینٹری کا سامان، بجلی کی تاریں اور دیگر قیمتی اشیاء چوری کرلی گئیں، پولیس نے مقدمہ درج کرلیاہے ۔