چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

 چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کریک ڈاؤن جاری

چنیوٹ، بھوآنہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر،نمائندہ دنیا )وزیر اعلیٰ پنجاب محترمہ مریم نواز کے ویژن محفوظ پنجاب کے تحت چنیوٹ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد کی ہدایت پر لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ضلع بھر میں جرائم پیشہ عناصر کیخلاف کارروائیاں جاری ہیں۔تھانہ بھوآنہ  کے ایس ایچ او  انسپکٹر ساجد محمود ،سب انسپکٹر محمد صفدر نے ٹیم کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے ڈکیت گینگ کے 2 ملزمان نوراکبر،بھائی خان کو گرفتار کرلیا،گرفتارملزمان کے قبضہ سے 5لاکھ روپے سے زائد مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیاگیا۔گرفتار ملزمان کے قبضہ سے وارداتوں میں زیراستعمال ناجائز اسلحہ بھی برآمد کرلیاگیا،گرفتار ڈکیت گینگ کے ملزمان سابقہ ریکارڈ یافتہ ہیں اور تھانہ بھوانہ کو 8مقدمات میں مطلوب تھے ۔گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش کا عمل جاری ہے ۔ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبداﷲاحمد نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ لوگوں کی جان و مال کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے جرائم پیشہ عناصر کیخلاف بھرپور کریک ڈاؤن جاری ہے ۔آپ کے علاقہ میں جرائم کی صورت میں قریبی پولیس سٹیشن یا پولیس ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر اطلاع دیں۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں