جھنگ :تیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2افراد زخمی
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )جھنگ چنیوٹ روڈ پرتیز رفتار بس کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار 2افراد زخمی ہو گئے ۔
۔تفصیلات کے مطابق جھنگ چنیوٹ روڈ پر چنیوٹ موڑ کے قریب تیز رفتار بس نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی جس کے نتیجہ میں موٹرسائیکل سوار محمد دراز اور نعیم گر کر شدید زخمی ہو گئے جبکہ ڈرائیور بس لے کر جائے وقوعہ سے فرار ہوگیا، اطلاع پر ریسکیو حکام نے موقع پر پہنچ کر دونوں زخمیوں کو فرسٹ ایڈ دی اور ہسپتال شفٹ کر دیا ۔