جھنگ :بین الاضلاعی گینگز کے ملزمان گرفتار ،مال مسروقہ برآمد
جھنگ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈی پی او ڈی پی او کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی کے احکامات پر جھنگ پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری۔
،1کروڑ 70 لاکھ روپے کا مال مسروقہ برآمد،اینٹی وہیکل لفٹنگ سٹاف نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بین الاضلاعی گینگز کے 12 ملزمان کو کرگرفتار کرکے 1 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کا مال مسروقہ برآمد کرلیا۔ گرفتار ملزمان سے 47 عدد موٹر سائیکلیں مالیتی 80 لاکھ روپے جبکہ 55 مویشی مالیتی 40 لاکھ روپے برآمد کئے گئے ہیں۔ ملزمان چنیوٹ، بھکر اور جھنگ کے علاقوں میں شہریوں کو لوٹنے کی وارداتیں کرتے تھے ۔ پولیس تھانہ موچی والا چوکی مراد نے کارروائی کے دوران الطاف عرف طافو گینگ کو گرفتار کرکے ملزمان سے 50 لاکھ روپے مالیت کے مال مویشی، موٹر سائیکل،جیولری اور نقدی برآمد کرلی۔ ڈی پی او نے برآمد مال مسروقہ پریس کانفرنس میں متاثرہ شہریوں کے حوالے کیا۔ پولیس افسران کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ڈی پی او کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی کا کہنا تھا کہ رواں سال جرائم میں نمایاں کمی پولیس کی محنت کا منہ بولتا ثبوت ہے ۔ شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے پولیس ہمہ وقت کوشاں اور الرٹ ہے ۔ ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ رواں سال جھنگ پولیس نے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائی عمل میں لاتے ہوئے 83 چور و ڈکیت گینگز کے 237 ممبران کو گرفتار کیا ہے ۔ 894 منشیات فروش، 816 ناجائز اسلحہ بردار، 1337 اشتہاری مجرمان جبکہ 593 عدالتی مفروران کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی ہے ۔ رواں سال 25 کرڑ روپے کا مال مسروقہ برآمد کرکے شہریوں کے حوالے کیا گیا ہے ۔سیف کیش ڈیلیوری پروجیکٹ کے تحت پولیس سکواڈز نے شہریوں کے 50 کروڑ روپے باحفاظت منتقل کئے ہیں۔