ٹوبہ :ڈپٹی کمشنر کی زیر صدارت پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس
ٹوبہ ٹیک سنگھ(نامہ نگار )ڈپٹی کمشنر محمد نعیم سندھو کی زیر صدارت پولیو اریڈیکیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔
، جس میں ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران نے شرکت کی، اجلاس میں پوسٹ پولیو مہم کے نتائج اور کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔ڈپٹی کمشنر نے مہم کے دوران حاصل ہونے والی کامیابیوں اور درپیش چیلنجز پر تبادلہ خیال کیا اور مہم کو مزید مؤثر بنانے کیلئے ضروری ہدایات جاری کیں، انہوں نے کہا کہ پولیو کے خاتمے کیلئے ہر شہری کی شمولیت ضروری ہے اور والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے لازمی پلوائیں،اجلاس میں بتایا گیا کہ مہم کے دوران تمام یونین کونسلز میں سو فیصد بچوں کوانسداد پولیو ویکسین پلانے کو یقینی بنایا گیا ہے اور کسی بھی شکایت کے ازالے کیلئے خصوصی مانیٹرنگ ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ۔