گوجرہ :متعدد وارداتیں، مویشیوں سے لدی وین چوری

گوجرہ :متعدد وارداتیں، مویشیوں سے لدی وین چوری

گوجرہ (نما ئندہ دُنیا )ڈکیتی کی متعدد وارداتیں،شہری لاکھوں سے محروم ہو گئے ۔دوسری طرف نامعلوم افراد مویشیوں سے۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 لدی وین لے کر فرار ہو گئے ۔تفصیلات کے مطابق موٹر سائیکل سوار 3 نامعلوم ڈاکوؤں نے محلہ کوٹ امان اﷲکے رہائشی طاہر جنیداور سمن آباد کے مقصوداحمد صراف کو محلہ دستگیر کالونی جاتے ہوئے راستہ میں روک لیااور ان سے اسلحہ کی نوک پر3لاکھ روپے نقدی و2عددقیمتی موبائل چھین لئے جبکہ محلہ طارق آباد کے عقیل سے نامعلوم ڈاکوؤں نے روک کر 7ہزارروپے سے زائد نقدی اور2 قیمتی موبائل،امامیہ کالونی گوجرہ کے محمد اویس سے سوالاکھ روپے مالیتی 2 موبائل چھین لئے گئے ۔دوسری طرف چک نمبر 309 ج ب کا بلا ل اسماعیل اپنی پک پر مویشی لوڈ کرکے مویشی منڈی گوجرہ آ یا تو جھنگ روڈ پر وین کھڑی کرکے وہ خود منڈی کے اندر چلا گیا، اس دوران نامعلوم افراد مویشیوں سے لوڈ پک اپ وین لے کر فرار ہو گئے پولیس نے کارروائی شروع کر دی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں