خام خشت ریٹ میں 100روپے اضافہ کر دیا :انجمن مالکان بھٹہ خشت
پینسرہ (نمائندہ دنیا )انجمن مالکان بھٹہ خشت ایسوسی ایشن ضلع فیصل آباد کی ریٹ کمیٹی کے سر براہ اشرف گجر اور رانا آصف صادق نے تمام روڈ سیکٹرز کے صدور اور جنرل سیکر ٹریز کی مشاورت سے خام خشت کے ریٹ میں 100روپے کا اضافہ کر دیا ۔
یہ اعلان انہوں نے مرکزی دفتر ڈیرہ علی اصغر بھولا گجر شہید جھنگ روڈ پر میٹنگ میں کیا جس بھٹہ مزدوروں کی کثیر تعداد بھی موجود تھی۔ بھٹہ مالکان رہنماؤں نے نے کہا کہ بھٹہ مزدور وں کے حقوق کا تحفظ بھی ہماری ذمہ داری ہے ، اگر کسی مزدور کو نئے ریٹ بارے شکایت ہو تو ہمارے دروازے 24گھنٹے کھلے ہیں ۔ دوسری طرف خام خشت کے ریٹ میں اضافہ سے مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ۔