ریسکیو 1122 جھنگ کے جوانوں کا فزیکل اور تحریری ٹیسٹ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ریسکیو 1122 جھنگ کے جوانوں کا ماہانہ فزیکل اور تحریری ٹیسٹ ایمرجنسی آفیسر طاہر عباس کی زیرنگرانی لیا گیا۔
اس ٹیسٹ کا مقصد جوانوں کی جسمانی صحت، مہارتوں اور علم کی تازہ کاری کو یقینی بنانا ہے تاکہ وہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں بروقت اور مؤثر انداز میں امدادی خدمات فراہم کر سکیں۔ٹیسٹ کے دوران جوانوں کی فٹنس، رفتار، مہارت اور تحریری علم کا جائزہ بھی لیا گیا، اور اس بات کی جانچ کی گئی کہ وہ اپنی تربیت اور ذمہ داریوں کے مطابق کتنے مستعد اور متحرک ہیں۔ ایمرجنسی آفیسر طاہر عباس نے ٹیسٹ کے بعد جوانوں کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا ۔