صدرمملکت سابق گورنرپنجاب مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے
لاہور:(دنیا نیوز) صدر مملکت آصف علی زرداری سابق گورنر مخدوم احمد محمود کی رہائش گاہ ماڈل ٹاؤن پہنچ گئے۔
سابق گورنر پنجاب مخدوم احمد محمود نے صدر مملکت آصف علی زرداری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا ہے، سلطان گوہر، مرتضیٰ محمود، مصطفیٰ محمود اور علی محمود نے صدر مملکت آصف علی زرداری کا استقبال کیا۔
عشائیہ کے بعد صدر مملکت بلاول ہاؤس کیلئے روانہ ہوں گے جبکہ اتوار کو آصف علی زرداری ریس کلب میں ڈربی ریس کے بطور مہمان خصوصی شریک ہوں گے۔
Comments / رائے دیں
Share your thoughts. Comments are reviewed before they appear publicly.
Approved Comments