جھنگ:ڈسٹرکٹ کریمنل جسٹس کمیٹی کا اجلاس ، عدالتی امور پر غور

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر)ڈسٹرکٹ کریمنل جسٹس کمیٹی کا خصوصی اجلاس ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج محمد عطا ربانی کی زیر صدارت کانفرنس۔
ہال خالد خان بلاک میں منعقد ہوا جس میں ڈپٹی کمشنر علی اکبر بھنڈر اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر کیپٹن (ر) بلال افتخار کیانی سمیت سپرنٹنڈنٹ جیل، سپرنٹنڈنٹ دارالامان، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، سینئر سول جج (سول ڈویژن) سینئر سول جج(کریمنل ڈویژن) ودیگر ارکان بھی شریک تھے ۔دوران اجلاس عدالتی اموراور انتظامی معاملات میں بہتر ی کے حوالہ سے تبادلہ خیال کیا گیا۔ڈسٹرکٹ کریمنل جسٹس کمیٹی کے اجلاس میں ڈسٹرکٹ پولیس آفیسرکو ہدایات کی گئیں کہ وہ پولیس سافٹ ویئرپولکام کو جدید طرز پر اپ ڈیٹ کروائیں ۔