ڈپٹی کمشنر ٹوبہ کا دورہ شہر میں صفائی کی صورتحال کا جائزہ لیا

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )وزیر اعلی ٰپنجاب مریم نواز شریف کے ویژن \"ستھرا پنجاب\" کے تحت ٹوبہ میں پرائیویٹ پارٹنرشپ کے ذریعے صفائی کے اقدامات کا عمل تیزی سے جاری ہے ۔
، اس سلسلے میں ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے نجی کمپنی کے پروگرام ڈائریکٹر کے ہمراہ شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کیا اور صفائی کے معیار کو یقینی بنانے کے لیے ہدایات جاری کیں، ڈپٹی کمشنر نے شہر کے اہم مقامات کا معائنہ کرتے ہوئے صفائی کے نظام کی کارکردگی کا جائزہ لیا، انہوں نے خصوصی طور پر گندگی کے ڈھیروں اور دیگر عوامی مقامات کی صفائی بارے متعلقہ اہلکاروں کو ہدایت دی کہ شہر کو صاف ستھرا رکھنے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں،ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو نے کہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا ماحول فراہم کرنے کیلئے تمام ضروری وسائل بروئے کار لائے جائیں گے ۔