سیالکوٹ:ڈی سی سے کامن ٹریننگ افسروں کی ملاقات
سیالکوٹ(نمائندہ دنیا )ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقر نین لنگڑیال نے کہا ہے کہ سیالکوٹ کی بزنس کمیونٹی نے نجی شعبہ میں بین الاقوامی ائیر پورٹ ۔
، انٹرنیشنل ایئر لائن، ڈرائی پورٹ قائم کیا ہے جبکہ حکومت کے ساتھ ملکر سٹی پیکج پراجیکٹ کے ذریعے اپنے شہر کے روڈ انفراسٹرکچر کو امپروو کرنے میں اپنی سوشل ریسپانسبلٹی کو بخوبی احسن انجام دیا ہے ، سیالکوٹ کو ماڈل بنا کر اگر پاکستان میں چند ایک شہروں میں کاٹیج انڈسٹریز کی طرز پر معاشی و اقتصادی کو فروغ دیا جائے تو ملک کی برآمدات میں بے پناہ اضافہ کیا جاسکتا ہے ۔ یہ بات انہوں نے سول سروس اکیڈیمی کے 52کامن ٹریننگ پروگرام کے شریک افسروں کو ڈی سی آفس کے مطالعاتی دورہ کے دوران بریفنگ دیتے ہوئے کیا۔ڈپٹی کمشنر محمد ذوالقرنین لنگڑیال نے کہا کہ سیالکوٹ 8ہزار کے قریب آلات جراحی، چمڑے کے مصنوعات، ٹیکسٹائل گڈز، میوزیکل انسٹرومنٹ، کٹلری اور سٹیل اور زرعی آلات تیار کرنے والے سمال اینڈ میڈیم انڈسٹریز کام کررہی ہیں اور یہاں تیار کئے جانے والے کھیلوں کا سامان، لیدر ، سرجیکل اور ہوزری کی پراڈکٹ 100 فیصد ایکسپورٹ کردی جاتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ سی ایم پنجاب نے کلینک آن ویل، کسان کارڈ، ہمت کارڈ، منیارٹی کارڈ، دی رانی پروگرام، آر ایچ سیز اور بی ایچ یو کی ری ویمپنگ، سکولز اینڈ ہیلتھ کونسلز کو فعال بنانے اور پرائس کی میکنیزم کو رئیل ٹائم مانیٹر کیلئے آٹو میشن پراجیکٹ شروع کئے ہیں۔