ایکسل لوڈ مینجمنٹ ،کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی :ڈاکٹر شہاب

ایکسل لوڈ مینجمنٹ ،کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی :ڈاکٹر شہاب

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ضلع میں ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر بھرپور انداز میں عملدرآمد کرایا جائے اس ضمن میں خلاف ورزی کی کوئی گنجائش نہیں۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

 ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل ڈاکٹر شہاب اسلم نے اجلاس کی صدارت کی جس میں سیکرٹری آرٹی اے ہمایوں رشید نے ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد بارے بریفنگ دی۔ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل نے کہا کہ خلاف ورزی پر ٹرانسپورٹرز کو بھاری جرمانے کریں۔انہوں نے کہا کہ لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد میں کوتاہی برداشت نہیں کی جائے گی۔سیکرٹری آرٹی اے نے ایک ماہ کی رپورٹ پیش کی اور کہا کہ شاہرات پر ایکسل لوڈ مینجمنٹ پر عملدرآمد کرانے کے لئے محکمہ ٹرانسپورٹ سرگرم عمل ہے۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں