ایک ارب10کروڑ روپے کی لاگت سے واسا کی3سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دیدی گئی

ایک ارب10کروڑ روپے کی لاگت سے واسا کی3سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دیدی گئی

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی نے فیصل آباد شہر میں ایک ارب10 کروڑ روپے کی لاگت سے واسا کی تین سکیموں پر عملدرآمد کی منظوری دے دی جس سے تقریبا5 لاکھ سے زائد آبادی کے سیوریج مسائل حل ہونگے ۔

Advertisement
0 seconds of 0 secondsVolume 0%
Press shift question mark to access a list of keyboard shortcuts
00:00
00:00
00:00
 

ڈی ڈی ڈبلیو پی نے میڈیکل اینڈ کارڈیک ایمرجنسی بلاک ڈی ایچ کیو جھنگ کی بھی منظوری دی۔واسا فیصل آباد کی طرف سے شہر کے مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کی بحالی،ڈرینج سسٹم کی اپ گریڈیشن اوربجلی کی بچت کے لئے لفٹ/ڈسپوزل سٹیشنز کو ختم کرنے کی سکیمیں آئندہ15 ماہ کی مختصر مدت میں مکمل کی جائیں گی۔کمشنرمریم خان کی زیر صدارت ڈویژنل ڈویلپمنٹ ورکنگ پارٹی کا اہم اجلاس منعقد ہوا جس میں 33کروڑ روپے سے شاداب کالونی،محمد پورہ،بدر کالونی، دارالاحسان ٹاؤن، تلیہ والا سمیت جھنگ روڈ اور نڑوالا روڈ کی ملحقہ آبادیوں میں سیوریج سسٹم کی بحالی پر عملدرآمد کی منظوری دی گئی اور9،انچ کے 20سالہ پرانے بوسیدہ پائپس کو12،انچ میں تبدیل کیا جائے گا۔ڈی ڈی ڈبلیو پی نے مٹو پور اور چینل 4کے ڈرینج سسٹم کی اپ گریڈیشن کا منصوبہ بھی 38کروڑ روپے کی لاگت سے منظورجبکہ غیر ضروری پمپنگ اور بجلی کی بچت کے لئے مختلف مقامات سے ڈسپوزل سٹیشنز کو ختم کرنے کیلئے 39کروڑ روپے کی لاگت سے سکیم منظور کی۔اجلاس میں 14 کروڑ روپے سے تحصیل کمپلیکس چک جھمرہ کی تعمیرکی بھی منظوری دی گئی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں