ٹو بہ ٹیک سنگھ :ڈپٹی کمشنر کا ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھونے ڈی ایچ کیو ہسپتال کا دورہ کیا،جہاں انہوں نے طبی سہولیات کا جائزہ لیا۔۔۔
ایم ایس ڈاکٹر شہاب عالم نے ڈپٹی کمشنر کو علاج معالجے کی سہولیات پر بریفنگ دی، ڈپٹی کمشنر نے ہسپتال کے مختلف وارڈز، ایمرجنسی اور او پی ڈی کا معائنہ کیا اور مریضوں سے سہولتوں کے بارے میں دریافت کیا،ڈپٹی کمشنر نے زیر تعمیر ٹراما سینٹر کا بھی دورہ کیا اور ہدایت کی کہ اس منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے ، انہوں نے ہسپتال میں صفائی اور دیگر سہولیات کو مزید بہتر بنانے پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ حکومت پنجاب سرکاری اسپتالوں میں طبی سہولیات کی بہتری کے لیے اقدامات کر رہی ہے تاکہ عوام کو معیاری علاج فراہم ہو سکے ۔