پولیو مہم3 فروری سے ،16 لاکھ بچوں کو قطرے پلائے جائینگے

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)حکومت اورشہری بالخصوص والدین مل کر پولیو وائرس کا خاتمہ کرنے میں کامیاب ہوسکتے ہیں۔ٹک ٹاکرز،کرکٹرزاور علما کے ساتھ مل کو موثر آگاہی مہم چلائی جارہی ہے۔۔۔
تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کو پولیو کے دو قطروں کی اہمیت سے آگاہ کرکے پاکستان کو پولیو فری بنایا جاسکے ۔یہ بات وزیراعلیٰ پنجاب کی فوکل پرسن برائے انسداد پولیو عظمیٰ کاردارنے ڈپٹی کمشنر آفس فیصل آباد کے کمیٹی روم میں ڈسٹرکٹ پولیو ایریڈیکیشن کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔سی ای او ہیلتھ اسفند یار نے آئندہ انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی۔انہوں نے بتایا کہ سال کی پہلی پولیو مہم3 فروری سے شروع ہو رہی ہے جس کا باقاعدہ افتتاح ہفتہ کے روز ڈپٹی کمشنر کرینگے ۔7 روزہ مہم 9 فروری تک جاری رہے گی۔انہوں نے بتایا کہ16 لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو کے قطرے پلانے کا ٹارگٹ ہے ۔