زرعی یونیورسٹی میں چینی نئے سال اور جشن بہاراں تقریبات

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد میں کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے زیراہتمام چینی نئے سال اور جشن بہاراں تقریبات کا انعقاد کیا گیا ۔جس میں طلبا نے چینی اور پاکستانی ثقافتوں پر مبنی ٹیبلو پیش کئے ۔
اس موقع پر زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں مہمان خصوصی تھے جبکہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ کے ڈین ڈاکٹر چو چانگ منگ اور لوکل ڈین پروفیسر ڈاکٹر ظہیر احمد ظہیر نے بھی خطاب کیا۔ ڈاکٹر ژو چانگ منگ نے کہا کہ کنفیوشس انسٹی ٹیوٹ زبان اور ثقافتی تعلقات کو فروغ دیتے ہوئے دونوں ممالک کے تعلقات کو مزید مضبوط کر رہے ہیں جس سے سائنسی تعاون کو پروان چڑھاتے اور چیلنجز سے نمٹنے کیلئے ایک دوسرے کے تجربات سے استفادہ کیا جا سکے گا۔ انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک قریبی دوستی قائم کئے ہوئے ہیں۔