انسداد پولیو مہم کی سوفیصد کامیابی یقینی بنانے کا حکم

فیصل آباد(خصوصی رپورٹر)کمشنرمریم خان نے فیصل آباد ڈویژن میں 3 فروری سے شروع ہونے والی انسداد پولیو مہم کی سوفیصد کامیابی یقینی بنانے کا حکم دیااور کہا کہ کسی قسم کی عدم توجہی یا غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔
انسداد پولیو مہم کے انتظامات کے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کمشنر نے جھنگ،ٹوبہ ٹیک سنگھ اور چنیوٹ کے ڈپٹی کمشنرز سے ویڈیو لنک کے ذریعے جبکہ ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر جنرل فیصل آباد سے مہم کے انتظامات پر بریفنگ لی۔کمشنر نے واضح کیا کہ مائیکروپلانز اپ ڈیٹ ہونے چاہیں اورسابقہ مہم کی کمی کوفوری دورکریں۔انہوں نے کہا کہ آئندہ مہم میں معمولی سی بھی کوتاہی یا سستی برداشت نہیں۔انہوں نے سابقہ مہم کے دوران غفلت کے مرتکب اہلکاروں کے خلاف محکمانہ ایکشن کا حکم دیکر انہیں رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔