کشمیر میں آ زادی کا سورج طلوع ہو کررہیگا:تحریک منہاج القرآن

 کشمیر میں آ زادی کا سورج طلوع ہو کررہیگا:تحریک منہاج القرآن

فیصل آباد(سٹی رپورٹر)تحریک منہاج القرآن کے ضلعی نائب صدرملک غلام حسین ،علامہ عدنان وحید، عمرفاروق علوی، سہیل مقصود،غلام محمدقادری نے 5 فروری یوم یکجہتی کشمیر کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ ۔۔۔

کشمیر کی آزادی کی جدوجہد ایک تسلیم شدہ عالمی حقیقت ہے ۔تاریخ گواہ کوئی طاقتور کسی قوم کو ہمیشہ غلام نہیں بنا سکا۔کشمیر کی مائوں، بہنوں کی دعائیں اور جوانوں کی قربانیاں ضرور رنگ لائیں گی اور آزادی کا سورج طلوع ہو کررہے گا۔ بھارت اپنی علاقائی اور بین الاقوامی ذمہ داریاں پوری کرے ۔ بندوق کی نوک پر زمینی و قانونی حقائق کو نہیں بدلا جا سکتا۔اس موقع پر حافظ سرفرازاحمد، استخاراحمد، رانا عبدالحمید، سطوت عزیز،مطہرابرار،محمدبلال،عتیق الرحمن، محمد شفیق بھی موجودتھے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں