مرکزی مسلم لیگ نے کشمیر کارواں نکالا ،عظیم الشان کانفرنس

مرکزی مسلم لیگ نے کشمیر کارواں نکالا ،عظیم الشان کانفرنس

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)یومِ یکجہتی کشمیر کے موقع پر مرکزی مسلم لیگ کے زیر اہتمام عظیم الشان یکجہتی کشمیر کارواں نکالا گیا۔۔۔

جس میں وکلا، طلبہ، سول سوسائٹی، سیاسی، مذہبی، سماجی، وکلاء اور تاجر رہنماؤں سمیت تمام شعبہ ہائے زندگی سے وابستہ شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کارواں کے شرکا نے \\\'\\\'کشمیر بنے گا پاکستان\\\'\\\' اور \\\'\\\'شہ رگ ہر صورت چھڑائیں گے \\\'\\\' کے فلک شگاف نعرے لگائے ، جبکہ پاکستانی اور کشمیری پرچم تھام کر کشمیری عوام کے ساتھ اظہارِ یکجہتی کیا۔ پورا علاقہ \\\'\\\'کشمیریوں سے رشتہ کیا؟ لا الہ الا اللہ\\\'\\\' کے نعروں سے گونج اٹھا۔ شرکا نے بھارتی مظالم کے خلاف شدید احتجاج کرتے ہوئے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے ، جن پر کشمیریوں کے حق میں اور بھارت کے ظلم و جبر کے خلاف نعرے درج تھے ۔ کارواں جی ٹی ایس چوک سے روانہ ہو کر مختلف شاہراہوں سے گزرتا ہوا ضلع کونسل چوک پر اختتام پذیر ہوا، جہاں ایک عظیم الشان کشمیر کانفرنس منعقد کی گئی۔ جس سے خطاب کرتے ہوئے حافظ عبدالرؤف مرکزی نائب صدر مرکزی مسلم لیگ، محمد احسن تارڑ سیکرٹری جنرل مرکزی مسلم لیگ فیصل آباد، حق نواز جنرل سیکرٹری سٹی فیصل آباد،ڈاکٹر ظفر اقبال چیمہ صدر شعبہ خدمت خلق، مولانا خبیب صدر ڈسٹرکٹ امن کمیٹی، سکند حیات ذکی چیئرمین متحدہ اہلحدیث، طاہر نقشبندی مرکزی چیئرمین بین المذاہب کمیٹی پنجاب، شفیق خان صدر پاکستان ملی لیبر فیڈریشن اور عامر بٹ صدر ملی لیبر فیڈریشن و دیگر مقررین نے کہا کہ کشمیر تقسیمِ برصغیر کا نامکمل ایجنڈا ہے ، بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح نے کشمیر کو پاکستان کی شہ رگ قرار دیا تھا، جو 77 سال سے بھارت کے غیر قانونی قبضے میں ہے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں