چنیوٹ :ڈپٹی کمشنر کا افسر وں کی بھرتی کیلئے قائم سینٹر کا دورہ
چنیوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنرچنیوٹ صفی اﷲگوندل نے پولیس لائن میں پنجاب انفورسمنٹ اینڈ ریگولیٹر اتھارٹی(PERA)میں افسر وں کی بھرتی کیلئے جاری جسمانی ٹیسٹ کے جائزہ کیلئے دورہ کیا۔
انہوں نے امیدواروں کے قد ، چھاتی کی پیمائش ، وزن و دیگر امور کا موقع پر جائزہ لیا ۔انہوں نے امیدواروں کیلئے پینے کے پانی ، سکیورٹی سمیت دیگر سہولیات و انتظامات کا بھی جائزہ لیا ، انہوں نے ہدایت کی کہ آخری امیدوار کی میر منٹ مکمل ہونے تک چوکس رہا جائے ،بھرتی کے عمل میں سو فیصد میرٹ کو ملحوظ خاطر رکھا گیا ہے ، فائنل لسٹ مرتب کر کے آویزاں کی جائے گی ، اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر اشفاق رسول،پولیس اور ریونیو کے افسروں سمیت دیگر حکام بھی موجود تھے ۔