10ویں لائلپور آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد 17 فروری کو ہو گا

 10ویں لائلپور آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد 17 فروری کو ہو گا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)زرعی یونیورسٹی فیصل آباد 10 ویں لائلپور آرٹ اینڈ لٹریچر فیسٹیول کا انعقاد 17 سے 20 فروری 2025ء تک کیا جا رہا ہے ۔

جس میں ملک بھر کی جامعات کے طلبہ و طالبات مختلف مقابلہ جات میں اپنے فن کے جوہر دکھائیں گے ۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد سرور خاں نے فیسٹیول کے بہترین انتظامات کو یقینی بنانے کے لئے کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔ سینئر ٹیوٹر آفس کے زیراہتمام فیسٹیول میں 17 فروری کو قرات و نعت کے مقابلہ جات، کوئز مقابلے ، پارلیمنٹری مقابلے اور بزنس آئیڈیاز اور سٹارٹ اپس نمائش کا انعقاد کیا جائے گا جبکہ 18فروری کو سخن25، قومی سمٹ، ورثہ موسیقی مقابلہ جات، گڑ میلہ، محفل مشاعرہ اور پرفارمنگ آرٹ مقابلہ جات ترتیب دیئے گئے ہیں۔ 19فروری کو رائل یوتھ لیڈرشپ ایوارڈ، ایگری میڈیا فیسٹیول، صوفی نائٹ و دیگر پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ 20فروری کو ایگری میڈیا فیسٹیول، ریڈیو بس کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں