زرعی یونیورسٹی جنگلات کے مضمون میں 34ویں بہترین دانش گاہ قرار

 زرعی یونیورسٹی جنگلات کے مضمون میں 34ویں بہترین دانش گاہ قرار

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)ممتاز عالمی یونیورسٹیز سسٹم کیو ایس رینکنگ نے زرعی یونیورسٹی فیصل آباد کو زراعت اور جنگلات کے مضمون میں دنیا کی 34ویں بہترین دانش گاہ قرار دیا ہے ۔

 پچھلے سال یونیورسٹی 49ویں پوزیشن پر تھی جبکہ اس سال 15پوزیشن میں بہتری آتے ہوئے 34ویں بہترین جامعہ قرار پائی ہے ۔ اسی رینکنگ کے تحت امسال ویٹرنری سائنسز کے مضمون میں 84 ویں بہترین یونیورسٹی بن کر سامنے آئی ہے ۔ زرعی یونیورسٹی فیصل آباد وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ذوالفقار علی نے کیمپس کمیونٹی کو اس شاندار کامیابی پر مبارکباد دیتے ہوئے امید ظاہر کی ہے کہ یونیورسٹی معیاری تدریس، ٹھوس تحقیقی کام اور افرادی قوت کے ساتھ ترقی کے نئے افق کا سفر نئی توانائیوں کے ساتھ جاری رکھے گی۔ زراعت اور جنگلات کے مضمون میں زرعی یونیورسٹی فیصل آباد نے مجموعی طور پر 73.5 پوائنٹس، روزگار میں 90.1، عالمی انگیجمنٹ میں 74.3 اور 83.8 inH-انڈیکس حوالہ جات حاصل کیے ہیں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں