پیرمحل :تحصیل انتظامیہ کا تجاوزات کیخلاف آپریشن

پیرمحل (نمائندہ دنیا )حکومت پنجاب کی ہدایت پر تحصیل پیر محل کے قصبہ سندھیلیانوالی میں انتظامیہ کا تجاوزات کے خلاف آپریشن کیاگیا۔
تفصیلات کے مطابق تجاوزات کے خلاف آپریشن اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر کی زیر نگرانی کیا گیا،تجاوزات کے خاتمہ کیلئے بھاری مشینری کا استعمال کیا گیا، آفیسران و ملازمین کی حفاظت کے لئے پولیس کی بھاری نفری بھی آپریشن کے موقع پر موجود رہی۔ اسسٹنٹ کمشنر پیرمحل ذوالفقار صابر نے کہاکہ تحصیل کے شہری و دیہی حلقوں کو ہر قسم کی تجاوزات سے پاک کردیا جائے گا،کار سرکار میں مداخلت کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گا،کامیاب آپریشن پر عوامی حلقوں نے اسسٹنٹ کمشنر ذوالفقار صابر اور دیگر آفیسران کو شاندار الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ہے ۔