جھنگ:پولیس کانسٹیبلوں کی بھرتی کیلئے امیدواروں کا تحریری ٹیسٹ

جھنگ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )پنجاب پولیس میں کانسٹیبلوں (میل /فی میل )کی بھرتی کیلئے امیدواروں سے تحریری امتحان لیا گیا۔۔۔
چیئرمین ریکروٹمنٹ بورڈ ڈی آئی جی فیصل شہزاد راجہ، ڈی پی او جھنگ کیپٹن (ر)بلال افتخار کیانی اور ایس پی حسام بن اقبال کی زیر نگرانی تحریری امتحان میں ٹوٹل 1911 امیدوار شامل ہوئے ، پیپرز کی چیکنگ کا عمل جاری ہے ،نتائج کا جلد اعلان کیا جائے گا۔