ٹو بہ ٹیک سنگھ میں بھی شجرکاری مہم شروع

ٹو بہ ٹیک سنگھ (ڈسٹرکٹ رپورٹر )ڈپٹی کمشنر نعیم سندھو کی سربراہی میں ضلع کونسل شجرکاری مہم کے تحت شہر کے مختلف مقامات پر پودے لگا رہا ہے تاکہ۔۔۔
شہر کی فضا کو صاف اور شہر کی خوبصورتی کو نمایاں کیا جا سکے ، اس حوالے سے چیف آفیسر ضلع کونسل مہر انور بیگ سیال نے کہا ہے کہ شہری اس مہم کو کامیاب بنانے میں انتظامیہ کا ساتھ دیں اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کریں تاکہ پودے تناور درخت بن کر ماحول کو خوشگوار بنا نے میں کام آسکیں، انہوں نے کہا کہ پودے لگانے کے بعد ان کی مناسب دیکھ بھال اصل ذمہ داری ہے ، شہریوں کو چاہیے کہ وہ اپنے اپنے نام کا ایک ایک پودا لازمی لگائے اور لگائے گئے پودوں کی دیکھ بھال کریں۔