پینسرہ :فیکٹری مزدوروں کے لواحقین میں چیک تقسیم

پینسرہ (نمائندہ دنیا )معاوضہ کمشنرز فیصل آبادعمران غوث کی عدالت نے ماہ رمضان المبارک میں گروپ انشورنس کی مد میں 11کروڑ 24لاکھ روپے کے چیک جاری اور واجبات کی مد میں 38لاکھ 62ہزار کے چیک کی تقسیم لیبر ڈیپارٹمنٹ میں کردی گئی۔
لیبر ڈیپارٹمنٹ فیصل آباد میں معاوضہ کمشنرز ویسٹ عمران غوث نے مختلف فیکٹریوں کے مزدوروں کے لواحقین بشمول بیواؤں ،والدین ،بچوں کو چیک جاری کرنے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر چیئرمین پاکستان لیبر قومی موومنٹ بابا لطیف انصاری نے کہا کہ پنجاب میں 2025 کے پہلے 2ماہ 10دن میں مزدوروں میں چیک کی تقسیم معاوضہ کمشنرز ویسٹ کا احسن اقدام ہے ۔