بچیانہ:انسپکٹر رانا عاصم ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ تعینات،چارج سنبھال لیا
بچیانہ(نمائندہ دنیا )انسپکٹر رانا عاصم کو ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ تعینات کردیا گیا۔ گذشتہ روز پولیس تشدد کی ویڈیو وائرل ہونے پر ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ سب انسپکٹر حق نواز کو معطل کرکے کلوز ٹو لائن کر دیا گیا تھا۔۔۔
جس کے 2روز بعد سی پی او فیصل آباد نے انسپکٹر رانا عاصم کو ایس ایچ او تھانہ لنڈیانوالہ تعینات کرنے کے احکامات صادر کئے جس پر انہوں نے چارج سنبھال کر فرائض منصبی اد اکرنا شروع کردئیے ہیں ۔