نیت میں اخلاص نہ ہو تو کوئی اجرنہیں ملتا:طاہرالقادری

 نیت میں اخلاص نہ ہو تو کوئی اجرنہیں ملتا:طاہرالقادری

ماموں کانجن(نمائندہ دنیا )تحریک منہاج آلقران انٹر نیشنل کے بانی وسرپرست پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے کہا ہے کہ دکھلاوے کے اچھے اعمال کے مقابلے میں ثواب اچھی نیت کا ہوتا ہے۔۔۔

نیت میں اخلاص نہیں تو اسکا کوئی اجرنہیں ملتا، اللہ پاک کے دیدار کیلئے جہاد میں شہادت سے بڑھ کر کوئی عمل نہیں ۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن ماموں کانجن کے زیر اہتمام چھ روزہ سالانہ دروس عرفان آلقران کی پہلی نششت سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ دروس عرفان القرآن کی پہلی نششت میں رجانہ، ٹوبہ، کمالیہ، مرید والا اور ماموں کانجن سے تحریکی ذمہ دران سمیت سینکڑوں مردو خواتین نے شرکت کی پہلی نششت کے اختتام پر شرکاء میں بذریعہ قرعہ اندازی عرفان القران کے 10 نسخہ جات بھی تقسیم کئے گئے ۔ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے شرکاء سے مزید کہا کہ اگر انسان پہاڑوں کے برابر بھی نیکیاں کرتا رہے مگر نیت میں اخلاص نہیں تو اسکا کوئی اجرنہیں ملتا، لیکن رضائے الٰہی کے لئے ایک کھجور بھی اللہ کے راستے میں صدقہ کردی جائے تو یہ کروڑوں پاؤنڈز اللہ کے راستے میں دینے سے بہتر ہے ۔ انہوں نے تحریک منہاج القران اور جملہ فورمز کے اراکین اور قائدین سے کہا ہے کہ خدا کیلئے اپنی نیتوں میں اخلاص پیدا کر لو پھر دیکھئے گا منزل کس طرح اپ کی قدم بوسی کرتی ہے اور پھر مصطفوی انقلاب آنے کے راستے میں کوئی بھی چیز اڑے نہیں آسکتی ۔دریں اثناء دروس عرفان آلقران کی دوسری نششت سے آج 17 مارچ بروز سوموارکو ڈاکٹر علامہ ارشد محمود مصطفوی خطاب کریں گے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں