گوجرہ :وزیر اعظم کے نام سے منسوب پارک سہولیات سے محروم

گوجرہ :وزیر اعظم کے نام سے منسوب پارک سہولیات سے محروم

گوجرہ ( نما ئندہ دُنیا)گوجرہ میں وزیر اعظم کے نام سے منسوب تباہ حال پارک کی بحالی کا کام شروع نہیں ہوسکا۔۔۔۔

۔ڈجکوٹ روڈ پر جنرل بس سٹینڈ کے نزدیک وزیرِ اعظم میاں محمد شہباز شریف کے نام سے منسوب پارک اجڑے دیار کا منظر پیش کررہا ہے جو مقامی میونسپل کمیٹی کی عدم توجہی کی بھینٹ چڑھ گیا ہے ۔مذکورہ پارک کے قیام کے لیے خطیر رقم خرچ کی گئی تمام ضروری سہولیات فراہم کی گئی تھیں۔ مگر اب پارک کا نام تک مٹ گیا ہے ممکن ہے کہ قبل ازیں ن لیگ مخالف حکمران طبقہ نے دانستہ نظر انداز کیاہو لیکن جس اہم شخصیت میاں شہباز شریف کے نام سے یہ پارک منسوب ہے اب تو وہ برسرِ اقتدار ہیں اور وزیرِ اعظم پاکستان کے عہدہ پر فائز ہیں اب تو یہ پارک اپنی اصلی حالت میں بحال ہونا چاہیے ۔شہریوں نے وزیرِ اعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف اور وزیرِ اعلیٰ مریم نواز کی توجہ اس جانب مبذول کراتے ہوئے فوری اصلاح احوال کا مطالبہ کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں