شورکو ٹ چھاؤ نی:ناقص میٹریل سیم نالے کا پل ٹوٹنا شروع

شورکو ٹ چھاؤ نی:ناقص میٹریل سیم نالے کا پل ٹوٹنا شروع

شورکو ٹ چھاؤ نی (نمائندہ دنیا)ٹھیکیدار کی جانب سے مبینہ طور پر ناقص میٹریل کا استعمال کرنے سے سیم نالے کا پل ٹوٹنا شروع ہو گیا۔ ۔۔۔

شورکوٹ چھاؤنی جنگلات کے قریب شورکوٹ سٹی کینٹ روڈ پر بنایا جانے والا سیم نالے کا پل تعمیر کے ایک ماہ کے بعد ہی ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہو گیا۔مرمت کام دوبارہ شروع ہو گیا ۔اہل علاقہ نے پل کی ناقص تعمیر پر تشویش کا اظہار کیا اور ارباب اختیار سے مطالبہ کیا ہے کہ جب تک سیم نالے کا پل مرمت نہیں ہو جاتا تب تک ہیوی ٹریفک کو مکمل طور پر بند کیا جائے اور ہیوی ٹریفک کو کھماناوالہ روڈ سے ٹوبہ ٹیک سنگھ کی طرف موڑ دیا جائے اور اہل علاقہ کے لوگوں نے ارباب اختیار سے نوٹس لینے کا مطالبہ بھی کیا ہے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں